نئى دہلى، 8 دسمبر (يو اين آئى) انسانى وسائل کے فروغ کى وزير اسمرتى ايرانى نے آج واضح کيا کہ على گڑھ مسلم يونيورسٹى کے وائس چانسلر نے گريجويشن کى طالبات کے مولانا آزاد لائبريرى ميں داخلہ پر روک لگانے کا کوئى حکم نہيں ديا تھا۔
محترمہ ايرانى نے آج راجيہ سبھا
ميں ايک تحريرى سوال کے جواب ميں يہ اطلاع دى ہے۔ خيال رہے کہ گزشتہ دنوں على گڑھ مسلم يونيورسٹى ميں گريجويشن کى طالبات کے مولانا آزاد لائبريرى ميں مبينہ طور پر داخلہ نہيں دينے کى خبروں پر ميڈيا نے ہنگامہ سر پر اٹھاياليا تھااور يونيورسٹى کو کٹہرے ميں کھڑا کرنے کى کوشش کى تھى۔